راولپنڈی(آن لائن) غلط پارکنگ کر نے کی غریب رکشہ ڈرائیور کو ہزاروں روپے کا چالان تھما دیا،رکشہ ڈرائیوروں اپنے ساتھی کی مدد کیلئے مال روڈ پر د ھر نا دیدیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے ایک رکشہ ڈرائیور کو میٹرو سٹیشن کے ساتھ پارکنگ کرنے کی بناپر 2750 روپے کا چالان کردیا جس پر رکشہ ڈرائیور کے دیگر ساتھیوں نے مل کر ٹریفک وارڈن کے خلاف چالان کرنے پر احتجاج کیا اور مال روڈ پر دھرنا دیدیا ۔
احتجاج کے دوران رکشہ ڈرائیورز اور وارڈنز میں تلخ کلامی ہوئی۔اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگوں ہیں اور ہمارے اس روز گار سے پہلے ہی ہمارے گھر کے چولہے نہیں چل رہے اور اوپر سے ہمارے ساتھ پولیس والوں کا یہ ظلم چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے اپنی ڈیوٹی کررہے ہوتے ہیںمگر اس کا مطلب نہیں کہ ایک چھوٹی سے غلطی پر تین ہزار کا چلا کردیا جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ایسے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ہم غریب لوگ روزی روٹی کما سکیں۔