جڑانوالہ (آئی این پی )نجی بنکوں کے اے ٹی ایم کارڈ ہیک ہونے لگے ، صارفین لاکھوں روپے کی رقم سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق متعدد اکاؤنٹ ہولڈرزنے نجی بنکوں کی مقامی شاخوں میں شکایات جمع کروائی ہیں کہ ان کے اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے مختلف اوقات میں رقوم نکلوائی گئی ہیں جبکہ ان کے اے ٹی ایم ان کے پاس تھے اور ان دوران انہوں کوئی ٹرانزکشن نہ کی ہے۔ نجی بینکوں نے صارفین کی
شکایات پر ان کے کارڈ بلاک کر دیے اور رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کلیم داخل کر لیے ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈ ہیکنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے نجی بنک کے منیجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کہ ان کے بنک کے 15سے زائد صارفین کے اے ٹی ایم کارڈ ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوائی گئی ہے۔جبکہ ایک دوسرے بنک کے منیجر نے یہ تعداد 8بیان کی ہے۔نجی بنکوں کے منیجر زکے مطابق اس مقصد کے لیے ہیکر سکیمنگ ڈیوائس استعمال کرتے ہیں جو کہ پرانے ماڈل کی اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ نصب کی جاتی ہیں جب کوئی صارف اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتا ہے تو ڈیوائس ا س کے کارڈ کا ڈیٹا سکین کر لیتی ہے جسے کسی بھی جب کوئی صارف اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتا ہے تو ڈیوائس ا س کے کارڈ کا ڈیٹا سکین کر لیتی ہے جسے کسی بھی غیر استعمال غیر استعمال شدہ اے ٹی ایم کارڈ پر رائٹ کرکے استعمال کرتے ہوئے صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی جاتی ہے۔نجی بنک کے منیجر نے بتایا کہ ہم نے پرانی اے ٹی ایم مشینیں تبدیل کرکے نئی اینٹی سکیمنگ مشینیں لگانے کی سمری ہیڈ آفس کو بھجوائی ہے اور صارفین کو ان کی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ مزید برآں ایسے صارفین جن کے اے ٹی ایم کارڈ ہیک ہونے کا شبہ ہے ان سے کارڈ واپس لیے جا رہے ہیں