جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

’’پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی ہوتوپھران اسلامی ممالک میں بھی کرکٹ کے میچ ہوسکتے ہیں‘‘ ؟،عمران خان نے ایک مرتبہ پھرمخالفت کردی

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سخت سکیورٹی کے ذریعے تو عراق اور شام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی رسک کی وجہ سے میں نے بھی جلسے کرناملتوی کردیئے ہیں  لیکن حکمرانوں کی سوچ سمجھ نہیں آتی کہ وہ پی ایس ایل کافائنل کراکے کیاحاصل کرناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے لئے60ہزارسے زائداہلکاروں کی تعیناتی سے دنیاکوکیاپیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں امن آجائے گاتوبین الاقوامی ٹیمیں خودہی پاکستان آناشروع ہوجائینگی ۔عمران خان نے کہاکہ جس طرح پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرایاجارہاہے اس طرح کی سیکورٹی کے ذریعے توشام اور عراق میں بھی کرکٹ شروع کی جاسکتی ہے اوروہاں بھی میچ ہوسکتے ہیں  عمران خان نے کہا ہے کہ ایک میچ کیلئے60ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے، اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے ٗسٹیڈیم خالی ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوگا ٗحالات نارمل ہونے پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آئے گی ٗپورا پی ایس ایل ہی پاکستان میں ہونا چاہیے۔سکیورٹی تھریٹس ہیں کیا اس صورت میں فائنل کرانا درست ہے ۔سربراہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ایک میچ میں جیسے سکیورٹی کے انتظامات کے جارہے ہیں اس طرح کی سخت سکیورٹی میں تو عراق اور شام میں بھی میچ ہوسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اگرجنگ جیتنی ہے توپولیس اور تھانے کو مضبوط کرناہوگا۔سربراہ پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے جنگلات تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں، ٹمبر مافیا سب کو پیسے کھلاتے ہیں، ٹمبر مافیا کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے، محکمہ جنگلات کو جتنا ہوسکا بونس دیں گے،

محکمہ جنگلات کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔عمران خا ن نے کہا کہ2013میں جب حکومت ملی توتب تک100ارب درخت کٹ چکے تھے، ہم نے حکومت سنبھالی توان درختوں کومزیدکٹنے سے بچایا،ہم نے طاقتور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا،ہمارے 2فوریسٹ گارڈز کو ٹمبر مافیا نے قتل کیا، گلوبل وارمنگ کوروکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ راجن پورمیں جنگلات کی زمینوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے ٗہمارا وزیر کرپٹ نہیں،ٹمبرمافیاکامقابلہ کیا ٗکہتے ہیں کہ بیوروکریسی کرپٹ ہے، ہمارے سیکریٹری فوریسٹ نذرشاہ نے سارادباؤخودبرداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں10چھانگامانگاجتنے جنگلات اْگائے ہیں۔عمران خان کے مطابق ہم نے یہ کام اپنی آنے والی نسلوں کیلئے کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…