بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان کا پاکستان کی کوششوں پر اظہار تشکر،بڑی پیشکش کردی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )افغانستان کے پاکستان میں سفیر اور ای سی او کے 13ویں سربراہ اجلاس کیلئے افغانستان کے نمائندہ خصوسی عمر زخیلوال نے کہا ہے کہ ای سی او اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکرگزار ہیں،افغانستان کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں،علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے

۔بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر عم زخیل وال نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر شکرگزار ہیں،وزیراعظم نوازشریف کو ای سی او چیئرمین ببنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،افغانستان کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اجلاس میں رکن ملکوں کی تجاویز مفید ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی او خطے کی سب سے پرانی اور منفرد تعاون تنظیم ہے،علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے،خطے کے تمام وسائل کو مشترکہ مفادات کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔افغان سفیر نے کہا کہ غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے،مواصلاتی روابط کا فروغ ایک دوسرے کی معاشی ترقی سے منسلک ہے،مواصلاتی روابطوں سے صرف معاشی ہی نہیں امن کے اہداف بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔۔افغان سفیرنے کہا کہ یہ خطے کی سب سے پرانی اور منفرد تعاون تنظیم ہے،علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ افغانستان کی پالیسی کا حصہ ہے،خطے کے تمام وسائل کو مشترکہ مفادات کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔افغان سفیر نے کہا کہ غربت اور دوسرے چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے،مواصلاتی روابط کا فروغ ایک دوسرے کی معاشی ترقی سے منسلک ہے،مواصلاتی روابطوں سے صرف معاشی ہی نہیں امن کے اہداف بھی حاصل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وژن 2025پر عملدرآمد سے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…