چمن(آن لائن) بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع میں سکیورٹی کے پیش نظر تھری جی اور فور جی سروسز معطل کردی گئی ہیں ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بدھ کے روز سے بلوچستان کے چار سرحدی اضلاع چمن ، پشین چاغی اور خاران میں انٹرنیٹ سروس تھری جی اور فور جی سروسز سکیورٹی کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ عوام کو تھری جی اور فور جی کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز
تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں 60روز کیلئے اختیارات دیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہے جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں60روز کیلئے مکمل اختیارات ہونگے تاہم رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریگی اور رینجرز کو پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کی اجازت ہو گی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔