پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 2018کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے ملک بھرمیں مرکزی رہنمائوں کوسرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔عمران خان نے اپنے پارٹی کے زیراقتدارصوبے خیبرپختونخوامیں وزیراعلی پرویزخٹک کواس سلسلے میں اہم ٹاسک سونپ دیاہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے 2018میں خراب کارکردگی دکھانے والے ارکان پارلیمنٹ اورارکان صوبائی اسمبلی کوٹکٹ جاری نہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ خیبرپختونخوامیں فاردورڈبلاک بنانے والے ارکان خیبرپختونخوااسمبلی کوپارٹی ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ملک بھرمیں 50فیصد نئے امیدوارکھڑے کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔