لاہور(آئی این پی)لاہور ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ،گرفتاریاں،لاہور ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار پھلانگنے کی کوشش میں 2افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ،دونوں کا تعلق چترال سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو لاہور کے ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار کو پھلانگنے کی کوشش
میں 2افراد کو رگرفتار کر لیا گیا ۔دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ان کا تعلق چترال سے تھا۔ حق نواز اور خلیل الرحمان نامی ملزمان ان وے پر جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔دونوں افراد کو سی سی ٹی وی کیمروں میں نشاندہی کے بعد اے ایس ایف نے پکڑا۔