لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے دائر ریفرنس مسترد کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ریفرنس مسترد کئے جانے پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پیر کے روز پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب
اختلاف میاں محمو الرشید ، پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چودھری اور دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے 20جنوری 2017کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خلاف دائر کئے جانے والے آئینی ریفرنس پر گزشتہ روز اپنا فیصلہ سنا یا۔ فیصلے کے مطابق چونکہ یہ ریفرنس معزز ہائیکورٹ لاہور کے جس فیصلے کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا وہ اسی عدالت عالیہ میں انٹر ا کورٹ اپیل نمبر 1455and1456/2016کے ذریعے چیلنج ہو چکا ہے ۔ فیصلے کے مطابق چونکہ یہ ریفرنس معزز ہائیکورٹ لاہور کے جس فیصلے کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا وہ اسی عدالت عالیہ میں انٹر ا کورٹ اپیل نمبر 1455and1456/2016کے ذریعے چیلنج ہو چکا ہےاور ابھی زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 63کی ضمنی شق (2) کے تحت نا اہلی کا سوال پیدا ہونا قبل از وقت ہے لہٰذااس ریفرنس کو الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا جا سکتا۔ چونکہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت سپیکر کو اپنا فیصلہ30 دن کی مدت کے اندر سنانا ضروری تھا جو 18فروری2017کو پوری ہو رہی ہے لہٰذا سپیکر نے ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ سپیکر سیکرٹریٹ نے فیصلے کی نقول تمام فریقین اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دی ہے۔ سپیکر نے ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ سپیکر سیکرٹریٹ نے فیصلے کی نقول تمام فریقین اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دی ہے۔دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے سپیکر کی طرف سے ریفرنس مسترد کرنے پر پیر کو پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کر لیا۔