اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں اور ڈراموں کا اثر آہستہ آہستہ پاکستانیوں میں سرائیت کرتا جا رہا ہے ۔ ماحول اور معاشرہ کیسے ، کس طرح اور کتنی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے جان کرآ پ کو بھی دکھ ہو گا ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق محلہ رڑوالہ میں نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال سے دومسلمان خواتین دو مسیحی حقیقی بھائیوں سے شادی کرتی ہوئیپکڑی گئیں ۔ دونوں جوڑے عروسی لباس پہنے تھانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر نواحی گاؤں ڈوگرانوالہ کے دو مسیحی بھائیوں جمشید اور
اسحاق نے چک دونی چند کے دلال ولایت اور صفیہ عرف صفو کے زریعے لاہور کی دو مسلمان خواتین زبیدہ عرف رضیہ اور شبانہ عرف فاخرہ سے ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض شادی طے کی اور نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال میں اس شادی کی تقریب جاری تھی کہ مخبری ہونے پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں جوڑوں کو موقع سے پکڑ لیا اس دوران مسیحی رہنما پاسٹر غلام جان اور ایلڈر نوید بوٹا نکاح کی رسم ادا کررہے تھے پولیس عروسی لباس میں ملبوس دلہوں اور دلہنوں کو حوالات میں بند کردیا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ کا اندراج نہیں ہوا ۔