پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سیاست کے رنگ نرالے،تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کی حمایت کردی

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(این این آئی)ضلع کونسل میں ضلع نائب ناظم کی نشست پر انتخابی عمل میں پی ٹی آئی ممبران نے بھی جمعیت علماء اسلام کی امیدوار کی حمایت کر دی۔پی ٹی آئی کے امیدوار فرمان اللہ الیکشن لڑنے سے دستبردار۔جے یو آئی کے ضلعی کونسلر حاجی زیارت گل ضلعی ناظم نائب منتخب۔علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے ایوان کو ساتھ لے کر جائیں گے ۔ضلعی ایوان کے اعتماد کو کھبی ٹیس نہیں پہنچائی جائے گی۔نو منتخب ضلعی
نائب ناظم حاجی زیارت گل کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ۔

تفصیلات سابق ضلعی کنونیئر سید عمر اورکزئی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی ضلعی نائب ناظم کی نشست پر بدھ کے روز انتخابی مکمل کر لیا گیا ۔اس موقع پر ایوان میں الیکشن کمشنر ہنگو اسلم خان ،ریٹرننگ آفیسر اے سی شاہد خان،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ اور ایوان کے اراکین موجود تھے۔انتخابی عمل کے موقع پر تحریک انصاف کی امیدوار فرمان اللہ نے کاغزات نامزدگی واپس لے لیا اور ایوان میں حکومتی اورپی ٹی آئی اپوزیشن اراکین نے باہمی اتفاق رائے سے جے یو آئی کے ممبرحاجی زیارت گل اورکزئی کو بلا مقابلہ ضلعی کنونیئر چن لیا گیا۔اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے رہنماء نور آواز ایڈوکیٹ و دیگر نے امید ظاہر کی کہ حاجی زیارت گل ایوان کے معاملات چلانے میں غیر جانبدارانہ سوچ کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد نو منتخب ضلعی نائب ناظم حاجی زیارت گل نے اپوزیشن کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد گروپ کے تین اراکین جن میں بشمول ان کے سید عمر اورکزئی اور سید جلیل میاں شامل تھے نے جے یو آئی کے علاقائی مفادات کے تناظر میں اتحاد کا معاہدہ طے کیا تھا جس کی روشنی میں ضلعی حکومت وجود میں آئی ۔انہوں نے کہا کہ سید عمر اورکزئی نے مزکورہ نشست پر بہترین انداز میں خدمات انجام دیں اور معاہدے کی پاسداری کے تحت تمام تر معاملات خوش اسلوبی سے روا دوا رکھے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ جلعی انتظامیہ ،پولیس افسران و دیگر افسران کی تعاون قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عوام کی فلاح بہبود ،علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے جمہوری انداز میں حکومتی امور چلانے کے لئے اپوزیشن اور ایوان بھر کا تعاون نا گزیر ہے۔حاجی زیارت گل نے کہا کہ ایوان کے امور چلانے کے لئے بلدیاتی نظام کے لئے وضع کردہ رولز آف بزنس ،قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن جدو جہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو بلا تفریق ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے بھر پور اعتماد کی اظہار ضلعی ایوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…