کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحیرہ عرب میں جاری سینتیس ملکی بحری مشقیں آج اپنے اختتام کوپہنچ رہی ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف بھرپور بحری قوت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔بحیرہ عرب میں جاری بحری مشق امن دو ہزار سترہ کا آج آخری روز ہے ، تین روزہ مشقوں کے دوران سینتیس ملکوں کی بحری افواج نے مختلف جنگی مشقوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا،
امن مشق نو ممالک اپنے جنگی ہتھیاروں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔امن مشق میں آج سمندر میں ہونے والے جرائم اور دہشتگردی کیخلاف عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف آج امن مشقوں کا مشاہدہ اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ، بحری فوجی مشقوں میں شرکت کرنے الے اہم ممالک میں امریکہ، روس،چین، اور ترکی شامل ہیں۔