اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پانامالیکس کیس کی وجہ سے یہ نہیں ہوسکتاکہ وزیراعظم نوازشریف نے متبادل وزیراعظم کانام تجویزنہ کیاہولیکن اس کے بارے میں سوچاضرور ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے پیشگوئی کی کہ ویسے تووزیراعظم کے بعد سب سے زیادہ اہم تو
وزیرخزانہ اسحاق ڈارہیں اورکہہ سکتے ہیں کہ وہ نائب وزیراعظم کے طو رپرکا م کررہے ہیں کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں اس لئے وزیراعظم نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہاکہ اگروزیراعظم نوازشریف کی ماضی کی چوائسزکودیکھاجائے ان میں سابق صدررفیق تارڑ،ممنون حسین ،زبیرعمرکوصدراورگورنرکے عہدے دیئے گئے ہیں اوران کاتعلق ایک مڈل کلاس سے ہےاوریہ لوگ وزیراعظم اورپارٹی کے بھی بڑے وفاداررہے ہیں ۔سہیل وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد اپنے کسی قریبی اوربااعتماد ساتھی کوہی وزیراعظم بنائیں گے ۔جب اینکرپرسن نے ان کوکہاکہ وہ توطلال چوہدری بھی پارٹی کے بہت وفادارہیں توسہیل وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم کے عہدے کےلئے کچھ اوربھی دیکھناپڑتاہے ۔ سہیل وڑائچ نے کہاکہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بارے میں پانچ مفروضے ہیں جب تک ان تمام پربات نہ کرلی جائے اس وقت تک کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔