اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے ایک دیرینہ ساتھی ثمر نے کہا کہ ’’ایک بار خان صاحب دبئی سے آ رہے تھے، ہمیں میسج آیا کہ عمران خان ہم سے ایئر پورٹ پر ملنا چاہ رہے ہیں۔ میں اور عارف علوی وہاں پہنچ گئے، میں شارٹس پہن کر اپنی موٹر سائیکل پر ہنگامی طور پر وہاں پہنچا ۔ وہاں عمران خان ملے تو ان کے ساتھ ایک پوٹر تھا جسے
پیسے دینے تھے۔ عمران خان نے ہم سے پوچھا تو ہم نے کہا کہ ہم تو جلدی میں اپنا وائلٹ بھول آئے ہیں۔ اسی اثنا میں ڈاکٹر عارف علوی ایک اور ڈاکٹر جو وہاں کھڑا تھا اس کے پاس چلے گئے اور اس سے کہا کہ 100 روپے کا مجھے ادھار دیدو تو اس طرح ہم نے پوٹر کو پیسے دے کر فارغ کیا۔ پھر عمران خان نے مجھے کہا کہ یہ بیگ جو میرے ہاتھ میں ہے اسے پکڑ کر رکھو۔ میں نے کہا کہ اس میں ہے کیا؟ تو خان کہنے لگے کہ اس میں شوکت خانم کے پیسے ہیں، تو میں نے خان کو کہا کہ اس میں سے سو روپے پوٹر کو دے دینے تھے تو عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں یہ زکوۃ کا پیسہ ہے اسے میں کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟ ‘‘۔