جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا سینئر رہنماکی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی کو شدید جھٹکا ۔ ایک اور بڑے نام نےمسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ جس سے پی ٹی آئی شدید پریشان ہے اور اس سیاسی رہنما کو منانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ایک اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ”جگری یار“ محمد طاہر خان عمرزئی نے مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے

طاہر خان عمرزئی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے پارٹی میں رہنے سے انکار کر دیا کہ پرویز خٹک ان کے خدشات سے بخوبی واقف ہیں لیکن انہیں مسلم لیگ ( ن ) میں شامل ہونے سے روکنے کی زحمت بھی نہیں کی۔عمر طاہر زئی نے کہا کہ ” پی ٹی آئی کی بنیاد اصولوں پر رکھی گئی تھی اور 1990ءمیں جو ہم نے طے کیا تھا، اس کے مقابلے میں چیزیں مکمل طور پر بدل چکی ہیں۔ پارٹی نظرئیے کو بھول گئی ہے اور اب سٹیٹس کو کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔“ عمر طاہر زئی نے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے، جن کے بارے میں کچھ بانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے ایجنڈے کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت میں قومی وطن پارٹی کی واپسی پارٹی کے بانی ممبران کیلئے خدشات کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ جب قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہوئی تو میں نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ ” ”قومی وطن پارٹی کے تمام گناہوں کو دھونے کیلئے کس طرح کا ڈیٹرجنٹ استعمال کیا گیا ہے؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پیراٹروپرز کے نرغے میں ہیں اور ان کے دائیں، بائیں کھڑے لوگوں نے انہیں ہائی جیک کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”90 کی دہائی کے عمران خان اور آج کے عمران خان میں بہت زیادہ فرق ہے۔“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک سال سے پارٹی کیساتھ معاملات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن آج سے 6 ماہ پہلے جب پی ٹی آئی چیئرمین نے ملنے سے انکار کیا تو پھر میں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…