کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 2015ء میں آنے والے زلزلے کے بعد ممکنہ طور پر اس کی اونچائی میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ تاہم نیپال ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش خود کرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی سطح زمین سے 29 ہزار 28 فٹ بلند ہے۔ جبکہ 2015ء میں نیپال میں اانے والے تباہ کن زلزلے نے ہزاروں جانیں نگل لی تھیں۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک چینی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ پہاڑ زلزلے کے بعد جنوب مغرب کی جانب کم از کم 3 سینٹی میٹر سرک گیا ہے۔