آزاد کشمیر میں مئی میں الیکشن کا اعلان کردیاگیا

24  جنوری‬‮  2017

میرپور(آئی این پی)آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مئی کے پہلے ہفتہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے گی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکوپاک چائینہ اقتصادی راہداری کاحصہ بناکربڑا احسان کیاہے۔ سی پیک منصوبہ جات کے تحت بھمبر پاکستان کانواں بڑاصنعتی زون ہوگا

جس کے تحت آزادکشمیرمیں معاشی واقتصادی انقلاب ہو گا۔ نئی سڑکیں اورانفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔بڑی بڑی صنعتوں کے قیام سے لوگوں کوروزگار کی سہولیات میسرآسکیں گی۔ سی پیک منصوبہ کے تحت سوئی گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں ابتدائی طرز حکمرانی کی پالیسی بنانے میں کامیاب ہوگی ہے جس کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنے شروع ہوگے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو12 ارب روپے سے بڑھاکر21 ارب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منگلاڈیم واٹریوزر چارجز کامعاملہ پاکستان کے صوبوں کے برابراین ایف سی ایوارڈ کے تحت آزادکشمیر کوشامل کرنے کے لیے کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔ سابقہ حکومت کے 22 ارب روپے کے خسارہ کوکم کرنے کیلیے موجودہ حکومت نے اپنی کابینہ انتہائی مختصر رکھی ہے اورکفایت شعاری سے کافی حد تک بجٹ خسارہ کوکم کیاہے۔ آزاد کشمیرکے 29 حلقوں میں برابری کی بنیاد پرفنڈز ملیں گے۔

نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت آزادکشمیرکے تمام تعلیمی اداروں میں کوالیفائیڈسٹاف اور ان کی ضروریات اورمراعات دیں گے۔کوالٹی آف ایجوکیشن قائم کررہے ہیں۔ کھڑی سے افتخار آباد چھمب کوزرعی لحاظ سے خودکفیل علاقہ بنائیں گے جوآزادکشمیرکی زرعی ضروریات پوری کرے گا۔ فیڈرل فنڈنگ کے تحت زیرالتواء منصوبہ جات رٹھوعہ ہریام برج، میڈیکل کالج ، پی ایم یو،مسٹ یونیورسٹی سمیت دیگر منصوبہ جات پردوبارہ کام شروع کروائیں گے۔ احتساب کے لیے ایسانظام لارہے ہیں جس میں کسی کے ساتھ کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔ سابقہ دور حکومت میں جس اتھارٹی نے بھی اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کیااس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اب ترقیاتی منصوبہ جات میں ریوائزنگ سسٹم ختم کریں گے۔ ماضی کی غلطیاں اورکرپشن نہیں دوہرائیں گے۔ پی ایم یو پراجیکٹ پردوبارہ کام شروع کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پرہجوم پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیرسپورٹس یوتھ اینڈکلچر ، امورمنگلاڈیم وادارہ ترقیات چوہدری محمدسعید، ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد،سابق امیدواراسمبلی اعجاز رضا، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات آزاد کشمیر راجہ اظہراقبال، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صاف شفاف طرز حکمرانی قائم کررہی ہے۔ قومی وسائل کو بے دریغ استعمال میں نہیں لارہے۔ حکومت نے 6 ماہ میں کفایت شعاری کرکے سابقہ حکومت کے 22 ارب روپے کے خسارہ کوکسی حد تک کم کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ سابقہ دورحکومت میں ہونے والی بے قاعدگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی انکوائریاں ہورہی ہیں۔ بعض جزاوسزا کے عمل سے گزررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بغیرضرورت اورپلاننگ کے بنائے جانے والے ادارے جوقومی خزانہ پربوجھ ہونگے انھیں ختم کریں گے۔ ادارے سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کومکمل طورپرختم کردیاہے۔ ٹیچروں کی بھرتیاں NTS کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔ کسی شخص کو پسند وناپسند کی بنیاد پرسرکاری نوکریاں نہیں دی جائیں گی۔ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کوآزادکشمیرمیں نافذ کردیاگیاہے۔

پرائمری ٹیچر کے لیے بی اے بی ایڈ اور سینئرٹیچر کے لیے ایم اے ایم ایڈتعلیم رکھی گئی ہے۔ حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن پرتوجہ دے رہی ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں کوالیفائیڈ ٹیچربلڈنگ جدیدسازوسامان مہیاکریں گے۔انھوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال نیوسٹی کے سٹاف کو مارچ میں نارمل میزانیہ پرلارہے ہیں جبکہ آزادکشمیر کے 11 ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی میڈیکل کی سہولیات دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ احتساب بیوروکومضبوط بنانے کے لیے قانون سازی کررہے ہیں جس کے بعد ادارہ جاتی اورمالیاتی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کڑا احتساب لوگوں کونظرہوتادکھائی دے گا ۔انھوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے مثبت تنقیدکوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت کے لیے راہنمائی کاذریعہ ہیں۔ حکومت میڈیا کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میڈیانمائندگان لوگوں کے مسائل مثبت انداز میں اجاگرکریں۔ قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبہ کے تحت گلگت بلتستان کونیلم سے لنک کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرکواین ایف سی ایوارڈ کاحصہ بنانے کے لیے بھی بھرپورکوششیں جاری ہیں۔

حکومت پاکستان سے متعلقہ ایکٹ 1974 میں ترامیم، این ایف سی ایوارڈ ، واٹریوزرچارجز سمیت دیگرمسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت پاکستان سے متعلقہ جملہ مسائل حل ہونے سے سے آزاد کشمیر تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…