پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

گرج چمک اور بارشیں , محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )سندھ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سردہوگیا ،محکمہ موسمیات نے (آج ) اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو منفی14،کالام منفی10، گوپس منفی09، گلگت، بگروٹ، استور منفی07، قلات، پاراچنار، مالم جبہ منفی06، دیر، راولاکوٹ منفی05، ہنزہ منفی04، کوئٹہ، دروش ، چترال، مری منفی03، کاکول، چلاس میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ، بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی ( پی اے ایف مسرور 41، پی اے ایف فیصل 27، نارتھ ناظم آباد 25، نارتھ کراچی 23، ماڈل ابزرویٹری 19، ائرپورٹ 13، لانڈھی 08، گلشن حدید 07)، دادو ، جیکب ا?باد 06، لاڑکانہ 05، موہنجودڑو 02، دالبندین 22، کوئٹہ (سٹی 20، ائرپورٹ 18)، سبی 15، بارکھان 12، اورماڑہ 11، لسبیلہ 04،ژوب 02، قلات 01، جھنگ 03، لیہ ، بھکر 02، نورپورتھل، ڈی جی خان 01، ڈی آئی خان 03، پارہ چنار 01 ملی میٹر بارش جبکہ ژوب 02 اور کوئٹہ 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر سندھ میں چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…