لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورائرپورٹ پرسول ایوی ایشن کے ایک پورٹرنے کراچی سے لاہورآنے والے مسافرکواس کاپاکستانی نوٹوں سے بھراہوابیگ انتظامیہ کے ذریعے واپس کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن کے ایک پورٹرمحمد امین کوگاڑیوں کی پارکنگ سے سامان کی ٹرالیاں ائرپورٹ کے اندرلے جاتے ہوئے ایک شابنگ بیگ ملاجس کوان نے کھول کردیکھاتووہ پاکستانی نوٹوں سے بھراہوتاتھا۔محمدامین اپنے نام کی طرح کام میں بھی امین نکلا۔وہ فوری طورپریہ بیگ لے کرڈیوٹی افسرکے پاس پہنچااوراس کے سامنے بیگ کوکھولاتوبیگ میں میں ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی کرنسی تھی ۔اس دوران ہی یہ بیگ گم کرنے والا مسافرجس کانام فرمان تھااس نے ڈیوٹی افسرکوبتایاکہ ایک نجی ائرلائن کے ذریعے وہ کراچی سے لاہورآیاہے اوراس کابیگ ایک ٹرالی میں رہ گیاہے جس میں ان کی بھاری رقم بھی ہے ۔جس پربیگ مکمل تصدیق کرنے کے بعد سول ایوی ایشن کے پورٹراوراے ایس ایف سٹاف کی موجودگی میں مسافرفرمان کے حوالے کردیاگیا۔