منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دھرنے کے پیچھے کون لوگ تھے ؟ خورشید شاہ نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھرنے کے پیچھے ایک دو افراد تھے پورا ادارہ نہیں تھا ٗ جاوید ہاشمی کسی کو خوش کرنے کے لئے عمران خان کے خلاف بات کر رہے ہیں ٗپیپلزپارٹی رواں ماہ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ، بلاول بھٹو اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیںایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ لیڈر آف اپوزیشن کا ہوتا ہے۔
پارٹی سربراہ ایوان میں ہوتو اسے آگے آنا چاہیے اور یہ روایت ہے کہ پارٹی سربراہ ہی لیڈر آف اپوزیشن ہوتا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی رواں ماہ عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی ، بلاول بھٹو اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے کسی ادارے یا جنرل (ر) راحیل شریف کے خلاف بات نہیں کی کچھ لوگ اداروں کی عزت کا نہیں سوچتے ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے ایک دو افراد تھے مگر پورا ادارہ نہیں تھا ٗ عمران خان نے خود امپائر کی انگلی اٹھنے والی بات کر کے تاثر دیا کہ کوئی ادارہ ان کے ساتھ ہے مگر ادارنے انگلی اٹھانے کی بات کی تردید کر دی تھی ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کسی کو خوش کرنے کے لئے عمران خان کے خلاف بات کر رہے ہیں ان کو اپنے استعفے کے وقت یہ سب کیوں یاد نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی (ن) لیگ کے لئے ہمدردی پیدا کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کا حکومت نے جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…