پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قطری شہزادے کا خط اورگلف سٹیل ،عمران خان کا دھماکہ خیز اعلان،حکومت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (آج) پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالت میں مزید ثبوت جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان ثبوتوں سے موٹو گینگ کا منہ بند کر دوں گا ، پانامہ کیس کی سماعت کے لئے جو بینچ بنا ہے اس سے مطمئن ہوں ، شریف فیملی کا دفاع کرنے والے وزراء کہتے ہیں کہ ہم نے ثبوت پیش نہیں کیے ، (آج) کی پریس کانفرنس میں ثبوت کے ساتھ اصل کہانی بتاؤں گا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس صرف میرے لیے ہی نہیں ہر پاکستانی کے لئے اہم ہے کیونکہ کرپشن ہر پاکستانی اور اس کے مستقبل کو متاثر کرتی ہے ۔ اس کیس سے فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے لئے جو بینچ بنا اس سے مطمئن ہوں کیونکہ اس بینچ میں ایسے لوگ ہیں جو اس کیس کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں جس کا نام بھی آیا کسی نے جھٹلا نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے وزراء کہتے ہیں کہ ثبوت پیش نہیں کیے ثبوت تو انہوں نے خود پیش کرنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (آج) عدالت میں ثبوت جمع کروائیں گے جس سے موٹو گینگ کا بھی منہ بند ہو جائے گا ۔ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو تو یہ کیس دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا ۔ میاں صاحب بری بھی ہو گئے تو عزت کے ساتھ بری نہیں ہونگے ۔ (آج) پریس کانفرنس کرکے ثبوت کے ساتھ اصل کہانی سناؤں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری احتساب اور سیاسی لانگ مارچ کا کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی جمہوری احتساب کونسا ہوتا ہے سیاسی لانگ مارچ میں کیا ہوتا ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک دن میں پارلیمنٹ آکر اپنی صفائی پیش کر دی جب کہ یہ لوگ مہینوں سے طوطا مینا کی کہانی سنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن صرف تحریک انصاف ہی ہے اب کراچی کے الیکشن میں ہم تیاری کے ساتھ جائیں گے اور مجھے انتخابات 2017 میں نظر آرہے ہیں ۔ ہم اس کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دیہی و شہری سندھ میں پارٹی کو منظم کرنے خود وہاں جاؤں گا ۔ مک مکا کیا گیا کہ حکومت ا ور اپوزیشن مل کر نیب کا سربراہ مقرر کریں گے جو کہ صحیح طریقہ نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط اورگلف سٹیل دونوں فراڈ تھے ہم ثابت کر دینگے ۔ ۔۔۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…