اسلام آباد(آن لائن) ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام ہر گز نہیں کروں گا ۔۔۔ سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے اعلان نے لوگوں کے دل جیت لیے ۔ سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے انور ظہیر جمالی نے اپنے فیصلوں سے لوگوں کے دل جیتنے کے بعد اب ایک اور اعلان کر دیا ۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بھلائی کے کام سرکاری عہدہ لیے بغیر بھی کیے جا سکتے ہیں اس لیے ’’ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ نہ لینے کے اعلان پر قائم رہوں گا ۔ انور ظہیر جمالی نے لاء ینڈ جسٹس کمیشن کا دورہ کیا اور افسران کو بجلی کی بچت کی ہدایت کی۔