اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سے ریٹائرڈ کموڈور غلام قادرکو ملازم سمیت اغوا کر لیاگیاہے،اغوا کار اگلی صبح ملازم کو پھینک کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسلا آباد کے علاقے سیکٹر ای الیو ن شالیمار ٹاؤن سے (ر) ایئر کموڈور کو ان کے ڈرائیور سمیت اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گوجرانوالہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔ملزمان نے اغوا کی اگلی صبح غلام قادر لودھی کے ڈرائیور کو روات کے قریب پھینکا او ر فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،ڈرائیورنے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 3گاڑیوں میں 10 سے 15 مسلح افراد سوار تھے جنہوں نے اچانک گاڑی کو گھیر کرروک لیا اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔پولیس تھانہ شالیمار نے ڈرائیور کی مدعیت میں اغواکا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پاک فضائیہ کے اعلی ترین سابق عہدیدار کو اغوا کر لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق
-
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں



















































