راجن پور( این این آئی)آپریشن ضرب آہن ٹو میں چھوٹو گینگ اور عطا اللہ گینگ کے مزید16 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔کچے میں اشتہاریوں کیخلاف پولیس کی کارروائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چھوٹو اور عطا اللہ پٹ گینگ کے 16 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ڈی پی او عرفان اللہ مروت کے مطابق، ہتھیار ڈالنے والے افراد چھوٹو کی گرفتاری کے بعد عطا اللہ پٹ گینگ میں شامل ہو گئے تھے