اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب ایک مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اورایک ایف سی اہلکارسمیت 8 افرادشدید زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کو علی الصبح گھٹ لانڈھی کے مقام پرپیش آنے والے حادثے کے فوری بعد مسافر بس اور ٹریلر میں آگ بھڑک گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر بری طرح جھلس کرفی الوقت ناقابل شناخت ہو گئے تاہم لیویز اور ایف سی نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا جبکہ ریسکیو سرگرمیوں کو جاری رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی جو مخالف سمت سے آنے والی ٹریلر سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکارمحمد غفار سمیت سعید احمد، شبیر احمد، نعمت اللہ کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ چار زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم حادثے میں بس اور ٹریلر کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پرویزاحمد ، لکمیخان اور ملک شاہ کی شناخت ہوگئی۔
صبح صبح انتہائی بری خبر ۔۔ خوفناک حادثہ ۔۔ متعدد ہلاکتیں
17
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں