اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ایشیاء کی پہلی خاتون پاکستانی بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نے دنیا کو حیران کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) دہشت گردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا کی پولیس اہلکار رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون ہیں۔7 سال قبل پولیس فورس جوائن کرنے والی 29 سالہ رافعہ بم ڈسپوزل یونٹ میں 15 روز کی ٹریننگ کے بعد باقاعدہ بم ڈسپوزل کا کام شروع کریں گی۔31 اہلکاروں کے ہمراہ خاتون اہلکار کو نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کے پی کے کی باہمت پولیس کانسٹیبل رافعہ نے کہا کہ جس دن وہ پولیس فورس جوائن کررہی تھیں اس دن بھی سیشن کورٹ کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، اس دھماکے نے بھی ان کے حوصلے کو پست نہیں بلکہ بلند کیا اور اب انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے 7 سال مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا ’میں نے یہ یونٹ اس لیے جوائن کیا کیونکہ آئے دن خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور پاکستان اور ایشیاء4 میں آج تک کسی خاتون کو رضاکارانہ طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا حصہ بنتے نہیں دیکھا گیا‘۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون رکن اور پولیس اہلکار رافعہ دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ اس ملک کی خواتین اتنی باہمت ہیں کہ وہ بارود سے کھیل سکتی ہیں تو اس کے فوجیوں اور مردوں کی ہمت کتنی زیادہ ہوگی۔قوم کی بیٹیوں کو پیغام دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا ’عورت چاہے تو اللہ کے فضل و کرم اور بزرگوں کی دعاؤں سے ہر مشکل کو ا?سان کرسکتی ہے‘۔رافعہ نے کہا، ‘جس طرح اللہ نے انہیں اس فورس کی بدولت ملک میں عزت اور مقام عطا کیا ہے اس سے پوری دنیا انہیں پہچانتی ہے، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اور پولیس فورس کا مثبت تاثر عملی طور پر پوری دنیا میں پہنچایا جاسکے’۔خاتون اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان صرف میرا ملک نہیں ہے بلکہ میرا گھر ہے، میری فیملی صرف ماں نہیں بلکہ پاکستان کی عوام میری فیملی ہے اور میں اپنی فیملی کے لیے قربانی دوں یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ میری ماں کے لیے فخر کا مقام ہوگا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…