اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور صحافیوں میں دلچسپ مکالمہ ہوا، میڈیا نمائندوں نے نعیم بخاری سے کیس بارے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمے پر بات نہیں کروں گا جس پر ایک صحافی نے کہا کہ مقدمے پر بات نہیں کرنی توکترینہ کاکیا معاملہ ہے،قطری شہزادے کے بعد کیابات کترینہ تک جاسکتی ہے ،نعیم بخاری نے جواب دیا کہ بیٹاکترینہ کااس سے پوچھو جو یہ کام کرتا ہے، کترینہ مجھے ملی نہیں،جب ملی تو پوچھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کوپاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد باہر آئے تو میڈیا والوں سے سامنا ہوااور انہوں نے فوری طور پر یہ کہہ دیا کہ عدالت کے باہر مقدمے پر ایک لفظ نہیں بولوں گاجس پر صحافی نے طنزیہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کترینہ کیف کا معاملہ کیا ہے؟جس پر نعیم بخاری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار ملی نہیں ہے بڑے دنوں سے اور جب ملے گی تو اس سے پوچھوں گا ،اس کے بعد ایک اور مزید سوال کیا گیا کہ کیا قطری شہزادے کے بعد کترینہ کیف بھی مقدمے میں آسکتی ہیں ۔صحافی کے سوال پر نعیم بخاری بھی مسکرا ٹھے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھو بیٹا یہ اس سے پوچھو جو یہ کام کرتاہے