اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملازمت میں توسیع،جنرل راحیل شریف کیا کہتے تھے؟نئے آرمی چیف کی تقرری میں کس کی رائے کو فوقیت دی؟وزیردفاع خواجہ آصف کا انٹرویو،حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )جنرل راحیل شریف نے کبھی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اور بیس سال بعد کوئی آرمی چیف مقررہ مدت پر ریٹائر ہو رہے ہیں ، روایات کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف جاری رہے گی اور نئے آرمی چیف کی تقرری میں راحیل شریف کی رائے کو فوقیت حاصل ہے ۔،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ محدود جنگ کی سی کیفیت ہے ، بھارت سینکڑوں دفعہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے ، ہماری طرف ہونے والی شہادتوں سے بھارت کا جانی نقصان بہت زیادہ ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں اور سی پیک کی تکمیل بھارت کو راس نہیں آ رہی ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سینکڑوں دفعہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے اور اس وقت بھارت کے ساتھ محدود جنگ کی سی کیفیت ہے ، ہماری شہادتوں سے کہیں زیادہ بھارت میں جانی نقصان ہورہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں اور سی پیک کی تکمیل بھارت کو راس نہیں آرہی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کشمیری نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے ، پاک بھارت جنگ کے امکان کو رد نہیں کر سکتا، ہمارے سرحد پر حملوں میں بھی بھارت کی طرف سے پہل ہو رہی ہے ، نریندر مودی سے پاک بھارت جنگ سمیت کسی بھی قسم کی حماقت کی توقع کی جا سکتی ہے مگر انڈس واٹر کمیشن پر بین الاقوامی ضمانتیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل بھی ہے ، اس کا ریکارڈ کریمنل ہے ،مودی کی سوچ خطے کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے ۔وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی کا کرنسی تبدیل کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے ، علاقائی ممالک سی پیک میں شمولیت کے خواہشمند ہیں جس سے ہمیں بھی بہت فائدہ ہوگا، سی پیک کامیاب ہو گا تو ہمارے دوست اور دشمن سب اس کا حصہ بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری میں چین کا بہت بڑا تعاون شامل ہے ، چین دفاعی اور سفارتی سمیت تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، علاقائی سطح پر ایک نیٹو طرف کی تنظیم ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کبھی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اور بیس سال بعد کوئی آرمی چیف مقررہ مدت پر ریٹائر ہو رہے ہیں ، روایات کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف جاری رہے گی اور نئے آرمی چیف کی تقرری میں راحیل شریف کی رائے کو فوقیت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عزت اور وقار کے ساتھ آفس سے جانے کی روایت دیگر اداروں میں بھی ہونی چاہیے ۔ وزیردفاع نے کہا کہ عمران اور قادری کے دھرنوں کے پیچھے کوئی ادارہ نہیں بلکہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنی بہادری اور قابلیت سے عوام کے دلوں میں گھر بنایا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو بھی مضبوط ہونا چاہیے ، نوازشریف نے کئی بار کہا ہم نے ماضی سے سبق حاصل کیا،نوازشریف جیسا تجربہ اور کسی کے پاس نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے نہ صرف استعفیٰ دیا بلکہ خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لئے پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ڈھانچے میں تبدیلی زیر غور نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…