اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریٹائرمنٹ سے پہلے راحیل شریف کاہمسایہ ملک کے عہدیدار کو آخری فون،خبررساں ادارے کاحیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بارے میں افغان نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورا
لوادعی گفتگوکی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ رات افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پرالوادعی گفتگوکی۔دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور الوداعی فون کا ل کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔