راولپنڈی(این این آئی)نئے مقرر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینیڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نئے مقرر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔وہ سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کوئٹہ اور نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ وہ انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور چیف آف سٹاف آف راولپنڈی کور بھی رہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ ، انفنٹری بریگیڈ اور شمالی علاقہ جات میں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی ۔ وہ کانگو میں پاکستانی دستے کے کمانڈر بھی رہے ۔وہ راولپنڈی کور کی کمانڈکر چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔
نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے ایک آرٹیلری رجمنٹ میکنائزڈ ڈویژن آرٹیلری ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کا تجربہ حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں ۔
انہیں کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے ایک آرٹیلری رجمنٹ میکنائزڈ ڈویژن آرٹیلری ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کا تجربہ حاصل ہے وہ پی ایم اے میں ایڈجوٹنٹ ایک انفنٹری بریگیڈ کے میجر برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی اینڈ ایئر ایڈوائزر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ ایک سٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف ، چیف آف آرمی سٹاف کے پرائیویٹ سیکرٹری اور جی ایچ کیو میں سٹاف سٹڈیز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہے ۔ وہ سٹریٹجک پلان ڈویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ جنرل زبیر محمود حیات نے 31 کور بہاولپور کی کمانڈ بھی کی اور حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اورجنرل زبیر محمود حیات کے کیرئیر پر ایک نظر،مکمل رپورٹ،حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں