اسلام آباد(نیوزڈیسک)چینج آف کمانڈ،اہم ترین اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی چینج آف کمانڈ کا اعلان کردیاگیا ہے اس اہم تقریب کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی ہونگے،تقریب کاانعقاد29نومبرکوجی ایچ کیومیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی چینج آف کمان کی تقریب جی ایچ
کیومیں صبح ساڑھے10بجے ہوگی۔جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔جنرل راحیل شریف تقریب میں کمانڈاسٹک مقررہ نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کے حوالے کرینگے۔اس موقعہ پرتقریب میں وزیراعظم محمدنوازشریف،وفاقی وزراء ،عسکری حکام سمیت غیرملکی سفارتکار بھی شرکت کرینگے۔