منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک وزارت صحت کے وفد کی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے شہبازشریف کی کاوشوں کی ستائش

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں:سربراہ ترک وفد
لاہور26نومبر :وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ترک وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ ڈاکٹرسلامی کلک (Dr.Selami Kilic)نے شہبازشریف کی عوامی خدمت کے ویژن اورشعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں اور ترکی کی قیادت اورعوام انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

شہبازشریف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حمایت کی ہے اوران کی ترکی سے محبت اورسپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اورحکومت پاکستان کی اخلاقی حمایت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

ترک وزارت صحت کے سینئر ماہرڈاکٹرحسن کاگل (Dr.Hasan Cagil)نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کےئرسسٹم کی بہتری کیلئے کیے جانے والے معاہد ے پروزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق تیزی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…