منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کراچی آپریشن ،تین بڑے اقدامات کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن شد و مد سے جاری رہے گا ۔دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کو سہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے ۔ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور ملک کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں پراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں ۔

کراچی آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہم صرف دہشت گردوں کو نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔شہر میں امن ہوگا تو خوشحالی بھی زیادہ آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں۔سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔

دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے،مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے ،جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کریں گے،اصلاحی مرکز کو 30 سے32 بچے جوائن کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راچی میں امن قائم ہوگا تو ملک کا امیج بہتر ہوگا۔ کراچی کو اس کی اصل پوزیشن پر لائیں گے جس میں یوتھ کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کا امن برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…