پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفدکی ملاقات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت اور ترک وزارت صحت کے مابین ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد پر اتفاق
ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدے پر عملدر آمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے:شہبازشریف
معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کورگروپ تشکیل دے دئیے گئے ہیں اورانہیں ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں
جدید ٹیکنالوجی اور ترک مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے ہیلتھ کےئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے
معاہدے کے تحت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اورپبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام عمل میں لایاجائے گا
ترکی کیساتھ ملکر پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے برق رفتاری سے آگے بڑھیں گے:وزیراعلیٰ
شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں ،انہیں ترکی کی قیادت اورعوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:سربراہ ترک وفد
ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں :ترک ماہرصحت ڈاکٹرحسن کاگل

لاہور26نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں ترکی کی وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پنجاب حکومت اور ترک وزارت صحت کے مابین ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد پر اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک وزارت صحت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی وزارت صحت کیساتھ طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں ہیلتھ کےئرسسٹم کو تیزی سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اورہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدے پر عملدر آمد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کورگروپ تشکیل دے دئیے گئے ہیں اورانہیں ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی اور ترک مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے ہیلتھ کےئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔معاہدے کے تحت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اورپبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ترکی میں اپنائے گئے ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ماڈل سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کا ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم شاندار ہے اوراسے پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی اپنائیں گے۔پنجاب کے ہیلتھ کےئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ترک بھائیوں کے تعاون پران کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کم سے کم وقت میں جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔

ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تیزرفتاری سے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 36اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی سے عوام کو ان کی دہلیز پر سی ٹی سکین کی سہولت ملے گی۔سی ٹی سکین کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہو گی جس سے خلق خدا کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر معیاری ادویات کی روک تھا م کیلئے ادویات کی خریداری کا سنٹرلائزڈ نظام لائے ہیں۔

خریدی گئی ادویات کے نمونے دنیا کی بہترین لیب سے چیک کرائے جارہے ہیں۔ڈرگ لیبز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ادویات کا ایسا نظام لائے ہیں جس سے امیر اورغریب ایک ہی دوائی استعمال کریں گے۔ادویات کی خریداری کے سنٹر لائزڈ نظام سے غریب اورامیر کی دوائی کا فرق مٹا رہے ہیں ۔صوبے سے جعلی اورغیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ملکر پنجاب کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے برق رفتاری سے آگے بڑھیں گے۔سربراہ ترک وفدڈاکٹرسلامی کلک (Dr.Selami Kilic)نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پاکستان اورعوام کیلئے ایک عظیم رہنماء کا کردارادا کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ترکی کی قیادت اورعوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حمایت کی ہے اوران کی ترکی سے محبت اورسپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اورحکومت پاکستان کی اخلاقی حمایت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی ہیں اورایک دوسر ے کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف کا ویژن اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

ترک وزارت صحت کے سینئر ماہرڈاکٹرحسن کاگل (Dr.Hasan Cagil)نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کےئرسسٹم کی بہتری کیلئے کیے جانے والے معاہد ے پروزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق تیزی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر ملکرکام کریں گے۔پنجاب کے ہیلتھ کےئر سسٹم میں بہتری کیلئے پنجاب حکومت کی ٹیم کے ساتھ ملکر روڈ میپ تیار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کیلئے مرحلہ وارپروگرام پر عمل کیا جائے گا۔

انشاء اللہ ہماری مشترکہ کاشوں سے ہیلتھ کےئر سسٹم میں بہتری کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق،پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،خواجہ احمد حسان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، صدرپی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…