کراچی( آن لائن )کراچی ایکسپو میں ہونے والی آئیڈیاز 2016ء4 میں مزید ایک اور معاہدہ چیک ریپبلک اور پاکستان کے درمیان طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیک ریپلک کی کمپنی سی ذی کی تیارکردہ مشہور آسلٹ رائفل سی ذی 807 جو نہ صرف جلد پاکستانی فوجی جوانوں کے ہاتھوں میں نظر آئے گی بلکہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت اس کی مکمل تیاری بھی پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں شروع ہو جائے گی۔سی ذی 807 آسلٹ رائفل کی خوبی یہ ہے کہ یہ نہایت ہلکی ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک اور خصوصیت جو اس کو دیگر آسلٹ رائفلز سے جدا کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ہر قسم کے موسمی حالات کے لیے بہترین ہے۔