اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کون ہونگے ؟ سینئر سیاستدان نے پورے یقین کے ساتھ کس کانام لے دیا ؟

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے انشا اللہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے۔ انہوں نے عمران خان کی دوسری شادی کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کی ایک ذاتی زندگی ہوتی ہے جس پر بات اور تنقید کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں اسی طرح عمران خان کی بھی ذاتی زندگی ہے جس پر تنقید کرنے کا حق کسی بھی شخص کو حاصل نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی دوسری شادی نہیں چل سکی تو انہیں تیسری شادی کرنے کا پورا پورا شرعی حق حاصل ہے اور یہ کوئی جرم نہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ اللہ کی ہم پر رحمت ہو گی اور انشا اللہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ ملک کا محفوظ ترین صوبہ ہے۔ آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی کوششوں ہی سے صوبے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا امید کرتے ہیںکہ نئے آنے والے آرمی چیف بھی ملک و قوم کیلئے بہترین ثابت ہونگے ۔

جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن کا ہم نہیں کہہ رہے پانامہ لیکس کہہ رہی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، اب اچانک شہزادے کہاں سے آ گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماؤں کو بلائیں ورنہ ملک کو نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی ست روی کا شکار ہے ، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…