اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی میں مچھروں کی دھوم

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں مچھروں نے اراکین اسمبلی کو توجہ دلانے پر مجبور کردیا۔سپیکر سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم کے ڈاکٹر ظفر کمالی میں مچھروں پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں جمعہ کےروز کارروائی کے دوران بن بلایا مہمان ”مچھر” زیرِ بحث رہا، عوامی مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے اراکینِ اسمبلی مچھر سے پریشان رہے اور سپیکر سے شکایت کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ظفرکمالی محکمہ خوراک کی لیبارٹری پرتوجہ دلاؤ نوٹس پر بات کر رہے تھے کہ مچھر کے بار بار تنگ کرنے پر بات کا رُخ مچھر کی طرف موڑ دیا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مچھروں کی موجودگی کی شکایت کر دی۔توجہ دلاؤ نوٹس پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی ڈاکٹر ظفر کمالی کو خوب لقمہ دیا، کہنے لگے کہ ابھی اپرے نہیں کرواسکتے ورنہ سب بے ہوش ہوجائیں گے۔صوبائی اسمبلی وزیر نثار کھوڑو نے ڈاکٹر ظفر کمالی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں یہ عام سا مچھر ہے کوئی ڈینگی مچھر نہیں ہے اس لیے بے فکر ہو جائیں۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے مزید چٹکلہ چھوڑا کہ لگتاہے یہ آپ کا کوئی پسندیدہ مچھر ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ سیشن میں شریک ہوا ہے۔


Sindh PA debates mosquitoes by arynews

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…