لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی موجودہ سیاست کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے،موجودہ قیادت سے رابطہ نہیں ہے،موجودہ قیادت کے دل میں کچھ اوربظاہر کچھ اور ہوتا ہے‘جماعت اسلامی والوں کے دل میں کالا ہے صاف ہوتے تو کھل کر کسی ایک کے ساتھ ہوتے۔
اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی موجودہ سیاست کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے،خیبر پختونخوا میں حکومت کررہی ہے مرکز میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پورے صوبے کے ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دےئے لیکن ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ حاصل کرسکے
آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی دو مخصوص سیٹوں کے عوض پورے کشمیر میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دےئے۔انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم سے رابطہ رہتا تھا ان سے رہنمائی بھی لیتے اور ان کو مشورہ بھی دیتا تھا، ان کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ نہیں ہے،جماعت اسلامی والوں کے دل میں کالا ہے صاف ہوتے تو کھل کر کسی ایک کے ساتھ ہوتے۔