پشاور (آئی این پی )مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل صافی کے علاقہ چمر کنڈ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر اڑایا۔ نامعلوم شدت پسندوں نے بوائز اسکول میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور جائے وقوع کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ فاٹا میں سب سے زیادہ اسکول مہمند ایجنسی میں تباہ کیے گئے جن کی تعداد 127 ہے اور جس میں سب سے زیادہ 64 اسکول تحصیل صافی میں تباہ ہوئے۔ شدت پسند عناصر نے کئی سال پہلے مہمند ایجنسی کے واحد ڈگری کالج کو بھی تباہ کردیا تھا جس کے بعد آج تک وہاں تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا۔
دہشت گردوں کا حملہ ! سرکاری سکول کو دھماکے سےاڑا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا



















































