کراچی (آن لائن)خاتون کو راہ چلتے ہوئے نوٹوں سے بھرا ہوا تھیلا ملا ؟ اس تھیلے میں کتنے لاکھ روپے تھے اور عورت نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے ۔کراچی میں ایک خاتون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ 5لاکھ ملنے پر مالک کے حوالے کرتے ہوئے ایمان داری کی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کے علاقے تین تلوار پرایک خاتون کو نجی بینک کے قریب شاپر سے 5لاکھ روپے ملے تواس نے فوری پولیس کو اطلاع کر دی ، پولیس نے خاتون سے رقم لیکر اصل مالک کے حوالے کر دی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے فون پر اطلاع دی کہ اسے تین تلوار پر بینک کے قریب سے شاپر میں پڑے 5لاکھ روپے ملے ہیں جس پر متاثرہ شخص کو تلاش کیا گیا اور پھر اس کی گمشدہ رقم اس کے حوالے کر دی گئی ،گمشدہ رقم ملنے پر شہری بے حد خوش تھا جس نے اس خاتون کا بھی شکریہ ادا کیا اور پولیس کے تعاون کو بھی سراہا۔