جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ادائیگی کی پابندی ،خواجہ سرائوں کے حق میں بڑی آوازبلندہوگئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن )معروف مذہبی اسکالر وناظم جامعہ نعیمیہ مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں جامعہ نعیمیہ کے شعبہ دارالافتاء کے مفتیان کرام نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے حالیہ سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ پر پابند ی لگانے پر اپنی متفقہ شرعی رائے وفتویٰ میں کہاہے کہ خواجہ سراؤں پر عمرہ کیلئے پابند ی لگانا شرعاًناجائز وغلط ہے۔حکومت پاکستان سعودی گورنمنٹ سے بات کرکے خواجہ سراؤں پر پابندی ختم کرائے۔مسلمان خواجہ سراء دوسرے مسلمانوں کی طرح شرعی احکام کے مکلف (پابند)ہیں۔

شریعت محمدی میں ان کی پیدائش سے لے کروفات تک کے مسائل بیان کئے گئے ہیں۔حتیٰ کہ ان کی وراثت کا ذکر بھی احادیث میں آیا ہے۔جس طرح دوسرے مسلمانوں پرنماز،روزہ ،زکوٰۃ،حج ودیگراحکام لازم ہیں اسی طرح خواجہ سراؤں پر بھی یہ تمام احکام فرض ولازم ہیں۔صاحب استعاعت خواجہ سراؤں پر حج فرض ہے۔اس کی بجاآوری کے لیے خواجہ سراؤں کا حج پرجاناان کے لیے سعادت مندی ہے ایسے ہی ان کاعمرہ پرجانا بھی باعث ثواب وسعاد ت مندی ہے اوران پرعمرہ کے لئے پابندی لگانا شرعاًناجائز وغلط ہے،اورساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

لہذا حکومت پاکستان سعوی گورنمنٹ سے بات چیت کرکے خواجہ سراؤں پر عائد پابندی ختم کروائے۔شرعی فتویٰ مزید کہاکہ کہ خواجہ سراء حج وعمرہ کے احکاما ت سیکھنے کے لئے مفتیان کرام اورعلماء دین سے رہنمائی لیں۔خواجہ سراؤں کااسلام آباد میں مسجد تعمیر کرنااچھاعمل ہے۔مسجدکے قیام سے ان کے لئے نیکیوں کے حصول کاباعث بنے گا اوران کے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی منفی سوچ وفکر کاخاتمہ بھی ہوگا اورمسجدکے امور چلانے کے لئے خواجہ سراء مفتیان اسلام سے رجوع کریں۔یاد رہے کہ متفقہ شرعی رائے وفتویٰ کرنے والے دیگر مفتیان کرام میں مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم ر ضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی سید زین العابدین شاہ بھی شامل ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…