ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

آئندہ پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دکھائوزرا۔۔ پاکستان نے بھارت کو چیلنج کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بھارت کوہضم نہیں ہورہی ہے، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے اس کے لیے صلاحیت مزید بڑھانی ہوگی،اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت ہورہی ہے،سی پیک سے متعلق ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے،پاکستان نیوی اورمیری ٹائم مل کر سمندری حدود میں بھارت کی شرانگیزی روک رہے ہیں اورآئندہ بھارتی آبدوز کو یہاں آنے کی جرات نہیں ہوگی۔فاسٹ اٹیک کرافٹ کی تیاری کا کام جاری ہے ۔پاکستان شپ یارڈ کے چیئرمین کے طور پر اس کی پیداواری صلاحیت بڑھائی ہے۔کراچی شپ یارڈ میں میزائل بوٹس بن رہی ہیں جبکہ مختلف اقسام کی بوٹس تکمیل کے آخری مراحل میں بھی ہیں،آئیڈیازپورے خطے میں پہچانے جانے لگی ہے،آئیڈیاز2016کے کامیاب انعقادپرسب کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری نویں بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ آئیڈیاز2016 پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، ہماری پروڈکٹ میں بہت سے ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ بین الااقوامی سطح پر بھی آئیڈیازکو پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ فورسز کی اولین ترجیح ہے کہ نمائش میں اپنی مصنوعات ہوں۔ملکی حفاظت کی ذمہ داری ہرصورت پوری کریں گے، پاکستان نیوی اورایم ایس اے سمندری سرحدوں کی بھرپور نگرانی کرتے ہیں، پاکستان نیوی اورمیری ٹائم مل کر سمندری حدود میں میں بھارت کی شرانگیزی روک رہے ہیں، بھارتی آبدوز کا پاکستانی حدود میں آنا غیرمعمولی واقعہ تھا لیکن آئندہ بھارتی آبدوز کو یہاں آنے کی جرات نہیں ہوگی۔ہماری فورس نے جس کاکردگی کامظاہرہ کیا اس پر پوری قوم خوش ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ ورکس نے بہت ترقی کی ہے، نیوی انڈسٹریز وزارت دفاع کے تحت چلتی ہے۔ہمارے انجینئرزوہ چیزیں بنارہے ہیں جن کاہم سوچ نہیں سکتے تھے۔ کراچی شپ یارڈ میں میزائل بوٹس تیار رہی ہیں اور تمام جہتوں میں پاک بحریہ کی مہارت بہترین ہے۔انہوں نے کہاکہ اگست میں17ہزارٹن کاسب سے بڑافلیٹ ٹینکرہم نے لانچ کیاتھا۔گزشتہ سالوں کی نسبت بہت بہترطریقے سے نمائش منعقدکی گئی ہے ۔بین الاقوامی سطح پر بھی آئیڈیاز کو پذیرائی ملی ہے۔ نمائش سے پاکستان کی دفاعی صنعت کوفروغ حاصل ہوگا۔دفاعی نمائش ماضی کی نسبت اس بار بہت کامیاب رہی ہے،باہر سے آنے والے وفود کے بھی ممنون ہیں۔دفاعی انڈسٹری میں یہ نمائش کافی مدد گار ثابت ہوگی۔
نیوی بطور سروس اس نمائش میں حصہ لیتی ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاک نیوی نے اپنے ملک کے دفاع کے لیے بھر صلاحیت رکھتی ہے۔پاک نیوی ایک چھوٹی مگر چار طرفہ فوج ہے،سمندر پر زمین زیر آب اور فضا میں آپریشن کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فشنگ بوٹ کبھی کبھی پڑوسی ملک کی حدود میں داخل ہوتی ہیں۔ ہماری حدود میں داخل ہونے پر ہم بھی کارروائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری نایاب نسل کی مچھلی چوری کرکے لے جانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…