چترال (این این آئی) چترال میں سات مہینے بعد اور موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے سردی کی شد تمیں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات لواری ٹاپ ،
گرم چشمہ کے بالائی مقامات ، بگوشٹ ، شاہ سلیم اور کالاش ویلیز ، شندور اور چترال شہر کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر ہلکی برفباری ہوئی، چترال میں طویل عرصے سے بارش نہ ہونے سے کئی قسم کے امراض میں اضافہ ہوا ہے ۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ان امراض میں کمی کی توقع کی جارہی ہیں ۔ گزشتہ رات لواری ٹاپ پر ہلکی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے لواری پاس کے راستے سفر کرنیوالی مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔