اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دفاعی نمائش ،پاکستان زبردست ہتھیارمنظر عام پر لے آیا،دیکھنے والے ششدر

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) 9ویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز2016نمائش میں پاکستان کی جانب سے الخالد ٹینک، بیٹل ٹینک، جے ایف17 تھنڈر طیارے، سپر مشتاق، کے18 ایئر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں۔ پی او ایف 800میٹر تک نشانہ لگانے والی جدید ترین اور دھماکہ خیز مواد کو ڈیٹو نیٹ کرنے والی ہیوی مشین گن، دور مار اسنائپر اور ایک منٹ میں600 راؤنڈ فائر کرنے والی مشین گن متعارف کرارہی ہے۔نمائش کے شرکاء پاکستان کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی دیکھ کرششدر رہ گئے اور خوب تعریفیں کیں۔ نمائش سے

پاکستان کو گزشتہ نمائشوں کی طرح بڑے پیمانے پراسلحے کی خریداری کے معاہدوں کی توقع ہے۔نمائش میں پاک چین اقتصادی رہداری اور آپریشن ضرب عضب کے کی افادیت کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں نمائش کے ساتھ الگ الگ سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ سی پیک کی افادیت اور خطے میں معاشی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کو بھی دنیا کے سامنے لانے کے لیے آئیڈیاز نمائش کے پلیٹ فارم کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے نمائش میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا خصوصی اسٹال بھی قائم کیا گیا ہے۔نمائش میں پچھلے برس حصہ لینے والے ممالک کے علاوہ 9مختلف ممالک پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں

جن میں لکسمبرگ، بیلارس، ڈنمارک، پولینڈ، چیک ری پبلک، سوئٹرزرلینڈ، بلجیم اور نائیجریا شامل ہیں، نمائش کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹری مختلف اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کیلئے 10مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریگی۔آئیڈیاز2016 دفاعی نمائش کا 9واں ایڈیشن ہے جو کراچی ایکسپو سینٹر کے سات ہالز میں چار روز تک جاری رہے گی۔نمائش کے شرکاء پاکستان کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی دیکھ کرششدر رہ گئے اور خوب تعریفیں کیں۔ نمائش سے پاکستان کو گزشتہ نمائشوں کی طرح بڑے پیمانے پراسلحے کی خریداری کے معاہدوں کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…