جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں شادی کرنے والے افغان مہاجرین بارے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ ۔۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین کے لیے نئی ویزا پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا جس کی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سرحد کے دونوں جانب شادی کرنے والوں کے لیے خصوصی ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد ایسے افراد کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر سیفران نے تحریری جواب میں بتایا کہ فاٹا ملک کا غریب ترین خطہ ہے، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں فاٹا کا حصہ صرف 2 ارب 19 کروڑ روپے ہے۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ باہمی تجارت جاری رہے گی، 2016میں تجارتی خسارہ 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا، بھارت سے عام طور پر خام مال یا جن اشیاء کی قلت ہو درآمد کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ 4 سال میں سعودی عرب میں 7 ہزار 662 پاکستانی گرفتار ہوئے ، ان کی رہائی اور قانونی معاونت کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…