گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کی جنگ ا ٓزادی کے ہیرومجاہدگروپ کیپٹن (ر) شاہ خان کوپورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتوارکے روزگلگت بلتستان کی جنگ ا ٓزادی کے ہیرومجاہدگروپ کیپٹن (ر) شاہ خان کوپورے فوجی اعزازکے ساتھ گلگت میں یادگارشہداکے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔انتقال کے وقت شاہ خان کی عمر90برس کی تھی
جبکہ ان کاانتقال گزشتہ روزہواتھا۔جنگ آزاد ی گلگت بلتستان کے ہیروکیپٹن(ر) شاہ خان کے نمازجنازہ میں وزیراعلی گلگت وبلتستان حافظ حفیظ الرحمان ،گلگت وبلتستان کے فورس کمانڈرمیجرجنرل ثاقب ملک ،ڈی جی گلگت و بلتستان سکائوٹس فورس برگیڈئرفاروق اعظم ،آئی جی پولیس ظفراعوان ،دیگراعلی سرکاری افسران ا ورعوام نے نمازجنازہ میں شرکت کی
۔کیپٹن(ر) شاہ خان کی تدفین سے قبل ان کوپاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی جبکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب ملک ،ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکائوٹس بر یگیڈیئرفاروق اعظم ،آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب ملک نے پھولوں کی چادر چڑھائی اسی طرح پاک فضائیہ کے سربراہ اور10کورکے کورکمانڈرکی طرف سے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔