منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد اور پیشرفت کا جائزہ ،کسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی پیدا ہوگی،شہبازشریف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد اور پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو میٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام جاری ہے ۔خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کا تیسرا مرحلہ 30نومبر کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام کے تحت دیہاتوں میں بسنے والے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے

اورحکومت کے اس انقلابی اقدام سے دیہی معیشت مضبوط بنیاوں پر استوار ہورہی ہے۔خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دیہی آبادی کا طرززندگی بدل دے گااورکسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک لانے میں آسانی پیدا ہوگی اوردیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے اس بے مثال پروگرام سے دیہی معیشت میں انقلاب برپاہوگا-وزیراعلی نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں اعلی معیار کی سڑکیں بنائی جارہی ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت ہماری ذمہ داری ہے

اور اسی مقصد کے پیش نظر سڑکوں کی دیکھ بھال اورحفاظت کے پیش نظر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا موثر نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں کے دونوں اطراف شجرکاری کی جائے- انہوںنے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت دیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اوریہ پروگرام خدمت خلق کا عظیم پروگرام ہے اوراسے ہم سب نے ملکر آگے بڑھانا ہے -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے پروگرام پر عملدرآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزرائ، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی – صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات تنویر اسلم ملک چکوال جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے اپنے دفترسے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…