ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام کی خود نگرانی کروں گا،شہبازشریف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کیلئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ حکومت پنجاب ہیلتھ کئیر سسٹم میں جدت اور انفرادیت کے ذریعے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔وہ آج یہاں صوبے میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے رہے تھے۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں ہے، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور احساس ذمہ داری سے سرانجام دیں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں تو مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اور میں خود ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کروں گا اور سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا اور

باتوں کی بجائے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اس ضمن میں ترکی کے ہیلتھ کئیر سسٹم سے بھرپور استفادہ کرکے مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ طبی شعبے کی بہتری کیلئے ترکی کی وزارت صحت کے ماہرین کا وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکی کا پاکستان اور پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے تعاون قابل تحسین ہے

اور نرسو ںکی تربیت کے حوالے سے ترک وزارت صحت کی جانب سے تعاون خوش آئند ہے۔ ترک وزارت صحت کے ماہرین نہ صرف پنجاب میں نرسوں کو تربیت دیں گے بلکہ نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھیجا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت کے وفد کی ترکی کے دورے کے دوران ترک وزارت صحت کے حکام سے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کے امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان، طبی ماہرین اور حال ہی میں ترکی کا دورہ کرنے والے وفد کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…