لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا کیس وزیر اعظم نوازشریف پرلٹکتی تلواربن چکا ہے ‘حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر مٹی ڈالنے کی ناکام کوشش کرتی رہی مگر انکا کامیاب نہیں ملی ‘(ن) لیگ حکومت کی موجودگی میں کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘
حکمران بجلی کی لوڈشیڈ سمیت کوئی بھی مسئلہ مکمل طور پر حل کر نے میں ناکام رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی فی الحال سپر یم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کا حصہ نہیں بن رہی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کے دیگر لوگوں کے بیانات ہی انکے خلاف بہت بڑے ثبوت ہے اس لئے میں سمجھتاہوں کہ پانامہ لیکس سے نوازشر یف کا بچ جانا ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کو پتہ ہے پانامہ لیکس کا معاملے انکی حکومت اور وزیر اعظم پر لٹکتی ایک تلوار ہے اس لیے وہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق نوازشر یف اور انکے خاندان کے احتساب کیلئے تیار نہیں اور اب معاملہ سپر یم کورٹ میں آچکے ہیں اور حکمرانوں کے خوف میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کیس میں فی الحال حصہ نہیں بن رہی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ جلد ہوجائے ۔