پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کس نے عمران خان کو روکا؟جاوید ہاشمی نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پرعمران خان وکٹری سٹینڈپرنہیں پہنچ سکے ہیں ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پرعمران خان وکٹری سٹینڈپرنہیں پہنچ سکے ہیں اورآج توعمران خان نے معاملہ ہی اس طرح کردیاہے جیساکہ وہ پانامالیکس پرجواب ہی مانگناچھوڑدیاہے ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ پانامالیکس کے معاملے کوایک نہ ایک دن پایہ تکمیل تک پہنچاناہوگاتاکہ ملک میں جمہوری استحکام آئے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے مشیروں نے عمران خان کووکٹری سٹینڈپرنہیں پہنچنے دیا۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے پش اپ سے نوجوان متاثر ہو سکتے ہیں، سیاست دان نہیں، عمران خان نے جیل میں راتیں گزارنے سے بچنے کیلئے پہلے ہی ہار مان لی۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب سمجھ جانا چاہیئے کہ یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے،سیاست میں کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہوتی، پش اپس سے شاید نوجوان متاثر ہوتے ہوں گے، مگر جمہوری طور طریقے رکھنے والے اور سیاست دان نہیں۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان وکٹری اسٹینڈ پر پہنچے نہیں اور یوم تشکر منایا جا رہا ہے،کوئی عمران سے پوچھے کہ یہ یوم تشکر کس بات کا جب ان کی نہ جیت ہوئی نہ بات مانی گئی، ایک رات جیل جانا عمران خان سے برداشت نہیں ہو سکتا تھا، احتساب کیلئے اسمبلی کا فورم استعمال کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…