جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

’’شہباز شریف کا پرویز خٹک کو فون ‘‘ اندر خانے کیا بات چیت ہوئی ؟ کہانی کھل گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا کہ آپ میرے دوست ہیں میرے بارے میں آپ کیسی باتیں کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ایک چور میرا دوست نہیں ہوسکتا اس پر وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی جواب نہ بن پایا تو انہوں نے فون بند کردیا ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں چوروں اور ڈاکوؤں کو کٹہرے میں لا کر دم لیں گے ہم پر زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ ایسے کررہے ہیں جیسے مقبوضہ کشمیر میں ہندو مسلمانوں پر کررہے ہیں ہمارا عزم پختہ ہے اور ہم اپنے قائد کی کال پر بنی گالہ پہنچیں گے اور ڈاکوؤں کا احتساب کرینگے .
دوسری جانب تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، برہان انٹر چینج سے ایف سی اہلکار واپس چلے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کی جانب سے دو نومبر کا دھرنا موخر کئے جانے کے باعث حکومت نے تمام بند راستے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں حکومت نے تمام بند راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم بھی دیدیا ہے تحریک انصاف کا دھرنا موخر ہونے پر ایف سی اور پولیس اہلکار بھی خوش ہوئے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے برہان انٹر چینج سے ایف سی اہلکار واپس چلے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…